• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

حکومتی سرد مہری کے سبب پاکستان ہاکی لیگ ملتوی

شائع October 5, 2016

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) حکومتی سرد مہری کے سبب نومبر میں شیڈول 'پاکستان ہاکی لیگ' ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی طرز پر بنائی گئی پاکستان ہاکی لیگ میں ابتدائی منصوبوں کے مطابق دو درجن سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع تھی۔

ہاکی لیگ شروع کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پنجاب حکومت کی جانب سے این او سی کا اجرا نہ ہونا تھا جس کیلئے ہاکی حکام نے کافی عرصہ پہلے درخواست دی تھی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

حکومتی رویے پر شدید مایوسی سے دوچار پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہونے پر ہم نے پاکستان ہاکی لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھ فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ہاکی لیگ کے میچز کا انعقاد لاہور، فیصل آباد اور گوجرہ میں منعقد ہونے تھے اور ہر ٹیم میں تین غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہے۔

تاہم حکومت کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کی صورت میں پی ایچ ایف آئندہ سال اپریل میں لیگ کے انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت کے حوالے سے سوال پر شہباز سینئر نے کہا کہ ہاکی کے کھیل میں پاکستان کی شاندار تاریخ کو دیکھتے ہوئے متعدد غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے پر آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تقریباً 35 غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں جہاں کئی کھلاڑی لیگ میں شرکت کے خواہشمند اور مستقبل پی ایچ ایف کو فون کر کے پی ایچ کے آغاز کے بارے میں معلومات لیتے ہیں۔

شہباز نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مناسب مالی فوائد فراہم کیے بغیر نوجوانوں کو قومی کھیل کی جانب مائل کرنا بہت مشکل ہے اور لیگ کا انعقاد اس سلسلے میں کافی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024