• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آئین کا آرٹیکل 6 اپنی افادیت کھوچکا ہے،رضا ربانی

شائع October 4, 2016

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 6 اب اپنی افادیت کھوچکا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ’مجھے آج انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی افادیت ختم ہوچکی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ صرف عوام ہی ملک کے آئین اور جمہوری اداروں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے آئین یا جمہوری نظام کے ساتھ کسی بھی طرح کے تجربات کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئین کے ساتھ دوبارہ کوئی چھیڑ چھاڑ یا تجربات کرنے کی کوشش کی گئی تو وفاق خطرے میں پڑ جائے گا۔

رضا ربانی نے ریاستی نصاب میں ملکی آئین کی تشکیل کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو نظر انداز کرنے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے بلوچ قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت پھانسی دی جانی چاہیے تھی، لیکن وہ بیرون ملک مزے کر رہے ہیں اور اب وہ یہ بالکل کہیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت اس کے اصل معنوں میں رائج نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024