• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'انوراگ ٹھاکر کے بیان کا تگڑا جواب دیں گے'

شائع October 4, 2016
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کرانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں—فائل/فوٹو: اے ایف پی
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کافائنل لاہور میں کرانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں—فائل/فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے آئی سی سی کے اجلاس میں بی سی سی آئی کے صدر کے بیان کا تگڑا جواب دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ سے بات ہوئی جبکہ انتظامیہ کو خط لکھا جا چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں سے فارم پر دستخط لے رہے کہ اگر ان کی ٹیم فائنل تک پہنچی تو لاہور میں کھیلیں گے جس پر کچھ کھلاڑیوں نے بھی کردیے ہیں۔

پی ایس ایل کے ڈرافٹنگ کا عمل ممکنہ طورپر 18 اور 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

ڈرافٹنگ کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بھی دبئی میں موجود ہے اور ہم چاہتے تھے کہ غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کلارک، سلمان بٹ کی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شمولیت کا امکان

یاد رہے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کچھ دن قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا ہندوستانی حکومت کی پالیسی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔

انھوں سے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ کسی ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے تاہم انھوں نے واضح کیا تھا کہ اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئیں تو اس صورت حال میں مجبوراً کھیلنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: انڈیاکوپاکستان کے گروپ میں نہ رکھاجائے:بی سی سی آئی

نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے اجلاس میں بی سی سی آئی کے صدرکے بیان کا تگڑا جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی تک ان کا بیان نہیں پڑھا اور نہ ہی چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے کوئی حکم ملا ہے اس لیے بیان کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی اجلاس میں جواب دیں گے۔

واضح رہے پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی جارہی ہیں۔

ان کہنا تھا کہ رواں ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی علالت کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں نجم سیٹھی پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایک سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آفریدی ہمارا اسٹار ہے اور ایسے اسٹار برسوں میں پیدا ہوتے ہیں، ہم ان کے لیے الوداعی میچ کے لیے ایک خاص منصوبہ بنارہے ہیں تاہم انھوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zia Oct 04, 2016 08:10pm
Pakistan ka muqabla india ni kar skta indan sirf darana chata hen mgr ua qom darna wali ni haآپ کی رائے

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024