• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک

شائع September 30, 2016

کراچی: کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلح افراد نے ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جانے والی پولیس گاڑی کو بلوچ کالونی کے قریب نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی۔

دونوں پولیس اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

مسلح حملہ آوروں نے اپنے 2 ساتھیوں امتیاز اور عبدالمالک کو چھڑا کر لے گئے جبکہ اطلاعات کے مطابق چھڑائے گئے ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری کی موٹرسائیکل بھی چھین لی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کار میں سوار مشتبہ ملزمان، ڈیفنس فیز 6 میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 7 پولیس اہلکاروں کی 'ٹارگٹ کلنگ'

رواں سال اپریل میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم میں فرائض انجام دینے والے 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے نارتھ ناظم کے علاقے فائیواسٹار کے قریب ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024