• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہندوستان کی حمایت پر عدنان سمیع مشکل میں

شائع September 30, 2016

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

اس موقع پر جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، سلمان خان

اس سخت کشیدگی کے دوران ایک ٹوئیٹ نے پوری پاکستانی قوم کو مشتعل کردیا اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ سابقہ پاکستانی شہری عدنان سمیع ہیں۔

ہندوستان کی شہریت لینے والے معروف گلوکار نے گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ پر ہندوستان نوازی کا موقع نہ گنواتے ہوئے بھارتی فوج اور وزیر اعظم نریندر مودی کو سراہا۔

عدنان سمیع کی بھارت کے حق میں کی گئی ٹوئیٹ سے سوشل میڈیا پر پاکستانی برہم ہوگئے اور گلوکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلموں پر پابندی، پاکستانی فنکاروں کا ردعمل

اس سے قبل یہ معاملہ مزید سنگین رخ اختیار کرتا، گلوکار نے منفرد حربہ اختیار کر کے ایک اور ٹوئیٹ میں اپنا موقف واضح کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم ٹوئٹر پر اکثر لوگوں نے ان کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

یہ کہنا غیرضروری ہو گا کہ پاکستانی عوام ناصرف ناخوش بلکہ شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔

تاہم سرحد پار ہندوستانیوں نے انہیں دونوں ہاتھوں سے گلے لگاتے ہوئے اپنی محبتیں نچھاور کیں۔

تاہم ایک شخص نے اس تمام معاملے کو کچھ اس طرح سمجھانے کی کوشش کی۔

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Sep 30, 2016 09:06pm
very goooooooooooooooooooood
Tabbasum Oct 01, 2016 11:26pm
You stay in India happily prosperously for ever, but please for god sake don't blame Pakistan. You go to school here, you eat here, you make your friends here and how come you forget so fast...OMG. Its ok your life is your life, but also see how much your (purani yade) is still alive in us.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024