• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی فلموں پر پابندی، پاکستانی فنکاروں کا ردعمل

شائع September 30, 2016
سجل علی اور حمزہ علی عباسی — فائل فوٹو
سجل علی اور حمزہ علی عباسی — فائل فوٹو

اڑی حملے میں 18 ہندوستانی فوجی کی ہلاکت اور لائن آف کنڑول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی کے جاں بحق ہوئے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بگڑ چکے ہیں، جہاں انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی وہیں چند پاکستانی سینما گھروں نے بھی ہندوستانی فلموں کی نمائش بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ان واقعات کے بعد کئی ہندوستانی عوام نے پاکستانی اداکاروں کا بھارت میں کام کرنے کے خلاف آواز اٹھائی وہیں بولی وڈ انڈسٹری کا اس حوالے سے ملا جھلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے، دوسری جانب پاکستان کے چند اداکاروں نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ہمیشہ کی طرح پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سب سے پہلے اس معاملے پر بات کی، اپنی فیس بک پوسٹ میں حمزہ نے پاکستانیوں سے ہندوستانی فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی۔

جب حمزہ سے ہندوستان کی جانب سے لگائے گئے حالیہ بین کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اداکاروں کو چاہیے کہ وہ بولی وڈ جانا چھوڑ دیں، اگر کوئی وہاں سے یہاں کام کرنے آنا چاہتا ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ ہم مہذب لوگ ہیں، اگر ایک کتا آپ کو کاٹتا ہے، تو آپ واپسی اس کتے کو نہیں کاٹتے‘۔

اداکار آغا علی کا بھی حمزہ علی جیسا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کاش یہ سب پہلے ہی کیا جاچکا ہوتا۔

آغا علی کے مطابق ’یہ سب کچھ بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا، اس سے پہلے کے یہ سب دوبارہ ہو ہم سب کو یک زبان ہونا چاہیے‘۔

تاہم کئی بولی وڈ اداکاروں کی طرح سجل علی کا ماننا ہے کہ آرٹ کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے۔

سجل کا کہنا تھا کہ ’فن ریس، نسل، قومیت اور تمام تعصبات سے آزاد ہے، یہ کسی بھی ڈویژن کی طرف سے بندھا ہوا نہیں، ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے‘۔

معروف اداکار عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ ہندوستان اس طرح کے اقدامات لے رہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی فلموں، ڈراموں اور ٹیلنٹ کو یہاں آنے کی اجازت دی‘۔

اداکار اظفر الرحمٰن نے کہا کہ ’اداکاروں کو نشانہ بنانا سب سے آسان کام ہے، فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں، ان تمام آرٹسٹ کو سلام ہے دوسرے ممالک جا کر پیار کا پیغام دیتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹ بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024