• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا میں ٹرین حادثہ،3 ہلاک،100 سے زائد زخمی

شائع September 29, 2016
ٹرین حادثے میں 3 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
ٹرین حادثے میں 3 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

ہوبوکن: امریکا کی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مسافر ٹرین ہوبوکن اسٹیشن میں رکنے میں ناکام ہوئی اور عمارت سے ٹکرائی جس سے عمارت کوبھی نقصان پہنچا۔

نیوجرسی اسٹیشن کے ترجمان جنیفر نیلسن کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس 100 سے زائد زخمی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کو شدید زخم آئے ہیں'۔

نیلسن کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ٹرین میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

سوشل میڈیا میں جاری تصاویر میں ٹرین اسٹیشن میں شدید نقصان دیکھا جاسکتا ہے اور چھت کے ایک حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثہ کی جاری کی گئی ویڈیو میں ٹرین تاروں اور ملبے میں الجھ کر رہ گئی ہے جبکہ چھت بھی منہدم ہوگئی ہے۔

حادثے کے بعد فوری امداد کارروائیاں شروع کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024