• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پاکستان میں آف لائن یوٹیوب ویڈیوز کا فیچر متعارف

شائع September 28, 2016
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

پاکستان میں کئی سال بعد یوٹیوب پر سے پابندی اٹھائی گئی اور اب اس ویب سائٹ کا استعمال ایک بار بہت زیادہ ہونے لگا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل نے پاکستان کے لیے یوٹیوب میں چند اہم فیچرز اور اضافے صارفین کو مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے مطابق پاکستان میں جنوری سے اگست کے دوران یوٹیوب کے استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور وہ انڈیا کی طرح اس ملک کو بھی اہم سمجھتا ہے، جہاں انٹرنیٹ کی سہولت بہت زیادہ اچھی نہیں۔

گزشتہ روز گوگل نے انڈین شہریوں کے لیے اپنی یوٹیوب سروس کو بہتر بنانے کا اعلان کیا تھا اور آج پاکستان کے لیے دو اہم اعلانات کیے گئے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین اب مخصوص ویڈیوز کو آف لائن یا انٹرنیٹ سے محرومی کے دوران دیکھنے کے لیے محفوظ کرسکتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی اب یوٹیوب ویڈیوز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر ایسے ممالک میں بہت مقبول ہے جہاں انٹرنیٹ کے مسائل کافی زیادہ ہوں اور اب کوئی بھی صارف یوٹیوب ایپ پر کسی ویڈیو کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کرسکے گا اور 48 گھنٹوں تک اسے دیکھ بھی سکے گا۔

گوگل ایشیاءپیسیفک کی بزنس ڈویلمپنٹ ہیڈ تانیہ ادریس نے بتایا 'ہم یوٹیوب کا آف لائن فیچر پاکستان میں متعارف کرانے پر خوشی ہے، جس کی بدولت مقبول ویڈیوز عارضی طور پر آف لائن دیکھنے کے لیے دستیاب رہیں گی، ہمارے شراکت دار صارفین کو پسندیدہ مواد سے آسانی سے کنکٹ کرنے میں مدد دیں گے جبکہ اس سے زیادہ لوگوں کو ہماری ویڈیوز دیکھنے کا موقع مل سکے گا"۔

اسی طرح گوگل نے پاکستان میں یوٹیوب پارٹنر پروگرام کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا جس سے ملک کے ویڈیوز بنانے والوں کو اپنے اوریجنل ورک پر پیسے کمانے کا موقع مل سکے گا۔

اس حوالے سے خبر تو گزشتہ دنوں سامنے آگئی تھی تاہم اب گوگل کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

اب پاکستانیوں کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانا ممکن

گوگل کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی صارف چاہے اس کی صرف ایک ہی اوریجنل ویڈیو کیوں نہ ہو، یوٹیوب پارٹنر بن کر پیسے کمانا شروع کرسکتا ہے۔

یہ پارٹنر اپنی ویڈیوز میں اشتہارات چلاسکیں گے جس کی آمدنی میں سے کچھ حصہ یوٹیوب انہیں دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025