• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آزاد کشمیر: ’سی پیک‘ کے پہلے منصوبے کے معاہدے پر دستخط

شائع September 28, 2016

مظفر آباد: چین، پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے آزاد کشمیر میں ’سی پیک‘ کے 720 میگاواٹ کے پہلے منصوبے کروٹ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں چین، پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ان معاہدوں میں واٹر یوز چارجز، زمین کی لیز اور پراجیکٹ پر عملدرآمد کے معاہدے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی راہداری:مغربی روٹ کیلئے 49 ارب مختص

آزاد کشمیر میں ’سی پیک‘ کے اس پہلے منصوبے پر ایک اعشاریہ 6 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور اس منصوبہ کی تکمیل 5 سال میں ہوگی۔

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے سیکریٹری برقیات و پرائیویٹ پاور سیل فیاض علی عباسی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احسان خالد کیانی، حکومت پاکستان کی جانب سے ایم ڈی پاور یوز شاہ جہان مرزا اور چین کی تھری گارجز کمپنی کے مسٹر شینڈ نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں: حکومت اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کیلئے پریشان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور یہاں 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ آزاد کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

راجہ فاروق حیدر خان نے سی پیک منصوبے میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر حکومت پاکستان اور چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024