• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

یونان: مہاجر کیمپ میں 16 سالہ پاکستانی لڑکے کا ریپ

شائع September 28, 2016

ایتھنز: یونان کے مہاجر کیمپ میں 16 سالہ لڑکے کے ریپ کے الزام میں 4 پاکستانی لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ یونان کے جزیرے لیسبوس میں موریا مہاجر کیمپ میں پیش آیا اور متاثرہ لڑکا خود بھی پاکستانی ہے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے پاکستانی لڑکوں کی عمریں 16 سے 17 برس کے درمیان ہیں اور انہیں جلد پروسیکیورٹر کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:'ترکی بھیجے جانے سے مر جانا بہتر' یونان میں پھنسے پاکستانیوں کی حالتِ زار

واضح رہے کہ یونان میں تقریباً 60 ہزار کے قریب تارکیں وطن موجود ہیں جو اپنے ملکوں میں کشیدہ صورتحال اور جنگ کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یونان کے اکثر مہاجر کیمپ میں گنجائش سے زیادہ لوگ مقیم ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل اس بات کا مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ کیمپوں میں کسمن بچوں کی رہائش کا علیحدہ انتظام کیا جائے تاکہ وہ اس طرح کے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔

ان کیمپوں میں پناہ حاصل کرنے کے منتظر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مقیم ہیں اور ان کے درمیان اکثر جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی موریا مہاجر کیمپ میں جھگڑے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھے جس کی وجہ سے تقریباً 5 ہزار تارکین وطن کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024