• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرینہ کپور، کرن جوہر سے ناراض

شائع September 27, 2016
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کرینہ کپور خان ایک تقریب میں موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کرینہ کپور خان ایک تقریب میں موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ جیسی بڑی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کبھی کسی کے تعلقات کسی سے بے حد اچھے بن جاتے ہیں تو کبھی کوئی سالوں پرانی دوستی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ختم ہوجاتی ہے جس کی ایک مثال بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ہدایت کار کرن جوہر ہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں کامیاب شخصیات کا شمار بولی وڈ کے بہترین دوستوں میں کیا جاتا رہا ہے تاہم اب رپورٹس ہیں کہ کرینہ کپور اور کرن جوہر کے درمیان بات چیت بند ہوچکی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان، کرن جوہر سے ناراض ہیں جس کی وجہ کرن کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: 44 سال کی عمر میں تنہا رہنا مشکل ہے،کرن جوہر

یاد رہے کہ خبریں تھیں کہ سیف علی خان، کرن جوہر کی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے جارہے ہیں، یہ فلم کرینہ کپور خان اور سیف علی خان دونوں کے لیے ہی کافی ضروری ہے جس کی وجہ سیف کا زوال پذیر ہوتا بولی وڈ کیریئر ہے۔

تاہم بعد ازاں سیف علی خان کی جگہ کرن جوہر نے اس فلم میں مختصر کردار کے لیے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کو کاسٹ کرلیا جس پر کرینہ کپور خان ان سے کافی ناراض ہیں۔

سیف علی خان اس سے قبل کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’کل ہو نہ ہو‘ اور ’قربان‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شاہ رخ فیملی سے بڑھ کر ہیں‘

کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے بچن، انوشکا شرما اورفواد خان مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024