• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسٹس وجیہہ الدین تحریک انصاف سے مستعفی

شائع September 25, 2016
وجیہہ الدین احمد پارٹی الیکشن  کے حوالے سے ٹریبیونل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی
وجیہہ الدین احمد پارٹی الیکشن کے حوالے سے ٹریبیونل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں — فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو ارسال کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کو ارسال کیے گئے استعفے میں مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا استعفے میں کہنا تھا کہ پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا، اس لیے استعفیٰ دیا۔

جسٹس وجیہہ الدین پی ٹی آئی کے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور ان کی سربراہی میں بننے والے اس ٹریبونل کو 2013 میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

اس ٹریبونل کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے جسٹس وجیہہ اور پارٹی قیادت میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ناانصافی کے شکار ارکان کو انصاف دلاؤں گا، جسٹس وجیہہ الدین

واضح رہے کہ اگست 2015 میں پی ٹی آئی نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت معطل کردی تھی۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کے منع کرنے کے باوجود جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پارٹی کے اندورنی معاملات پر بیان بازی جاری رکھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے عمران خان نے ان کی رکنیت معطل کی تھی۔

مزید پڑھیں : تحریک انصاف کا 'جسٹس وجیہہ ٹریبونل' تحلیل

اس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے 7 نکاتی چارٹر پیش کیا تھا جس میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، علیم خان اور نادر لغاری کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کو مافیا کی طرح چلایا جارہا ہے اور کوئی انتظامی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024