• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

یاہو کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری

شائع September 23, 2016

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے اس کے 50 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس کی اہم معلومات چوری کر لی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ڈیٹا کی چوری 2014 میں ہوئی تھی، جس میں ذاتی معلومات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی سوال جواب چوری ہوئے، تاہم ہیکرز کو صارفین کے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ کے بارے میں کچھ معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں یاہو کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویریزون نے 4 ارب 80 کروڑ میں خرید لیا تھا۔

فی الوقت اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملیں کہ حالیہ چوری کا اس کی فروخت اور اہمیت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

یاہو پر ممکنہ طور پر بڑے حملے کی خبریں گذشتہ ماہ سامنے آنا شروع ہوئی تھیں جبکہ ’پیس‘ نامی ہیکر نے بظاہر 20 کروڑ اکاؤنٹس کی معلومات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے سال 2014 سے اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے تو وہ انھیں تبدیل کر لیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024