• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ کے مقابلے میں گوگل کا میسنجر متعارف

شائع September 22, 2016
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنی نئی میسجنگ ایپ 'ایلو' متعارف کرا دی ہے جو اس وقت دستیاب دیگر ایپس سے کچھ منفرد ہے۔

اس وقت فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور ایپل کے آئی میسج کو زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور گوگل کو توقع ہے کہ اس کی ایپ ان تینوں کے مقابلے میں کامیاب ثابت ہوگی۔

اس سے قبل گوگل نے اپنی ایپ ہینگ آﺅٹ متعارف کروائی تھی، جو کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی، لیکن اس بار گوگل کچھ مختلف سوچ کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

درحقیقت ایلو کو گوگل نے اپنی سب سے بڑی مضبوطی کے ساتھ پیش کیا ہے اور وہ ہے مشین لرننگ ٹیکنالوجی جسے گوگل اسسٹنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ایک ایسا چیٹ بوٹ ہے جو صارف اور اس کے دوستوں کو چیٹ ہسٹری فراہم کرے گا جبکہ متعدد گوگل پراڈکٹس کو بھی چیٹ کے دوران سامنے لائے گا۔

اس ایپ میں صارف اپنے میسج کا سائز بدل سکے گا، خودکار ریپلائی، گوگل اسسٹنٹ سے چیٹ کرکے مختلف چیزوں یا ارگرد کے علاقے کے بارے میں معلومات کا حصول، اسٹیکرز، تصاویر ڈرا کرنا (فی الحال یہ صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے) اور سیکرٹ موڈ وغیرہ اس کے خاص فیچرز ہیں۔

اس سیکرٹ موڈ میں صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجز بھیج سکے گا جو کہ کچھ سیکنڈز بعد خودبخود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

یہ ایپ بدھ 21 ستمبر سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024