• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اب پاکستانیوں کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانا ممکن

شائع September 21, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

یوٹیوب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئرنگ کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارم ہے اور اب پاکستان کے شہری اس سے گھر بیٹھے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔

جی ہاں گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ میں حال ہی میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے باعث پاکستانی صارفین اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

اس سے پہلے ایسا ممکن نہیں تھا۔

پیسے کمانے کے لیے صارف کا ایک ایڈسنس اکاﺅنٹ ہونا ضروری ہے یا وہ نیا ایڈسنس اکاﺅنٹ بنائے۔

چونکہ گوگل پاکستانی مارکیٹ میں کافی سرگرم ہے اس لیے قوی امکان ہے کہ آپ کی درخواست کو قبول کرلیا جائے گا خاص طور پر اگر آپ کا انٹرنیٹ ریکارڈ اچھا ہو۔

اس سے پہلے ماضی میں ایڈسنس اکاﺅنٹ کا حصول لگ بھگ ناممکن ہوتا تھا۔

یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں؟

اپنے یوٹیوب پروفائل یا چینیل کو اوپن کریں۔

دائیں جانب اوپری کونے پر اپنے پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور وہاں موجود اوپن کریٹیر اسٹوڈیو پر جائیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب پیچ تبدیل ہوجائے گا، وہاں بایں جانب چینیل پر کلک کرکے اسٹیٹس اینڈ فیچرز پر چلے جائیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وہاں آپ کے سامنے Monetization card آجائے گا جس کو Enable کردیں اور بس پورا پراسیس مکمل۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم خیال رہے کہ صرف اوریجنل یا آپ کی بنائی ہوئی ویڈیوز پر ہی یوٹیوب سے پیسے کمائے جاسکیں، کسی اور کی ویڈیو کو چوری یا کاپی کرنے کی صورت میں آپ کا ایڈسنس اکاﺅنٹ بین بھی ہوسکتا ہے کیونکہ یوٹیوب میں ایسا الگورتھم کام کررہا ہے جو موسیقی یا ویڈیوز میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کو پکڑنے کا کام کرتا ہے۔

ویسے تو یوٹیوب پر کام ہر وہ شخص کر سکتا ہے جس کو اس کا شوق ہو، لیکن ویڈیو مواد کی تیاری بہرحال ایک مشکل مرحلہ ہے، اس لیے یہ ان افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً تخلیق کاروں، اساتذہ، وڈیو بلاگز، صحافی، فن کار، گلوکار، جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکشن کے طلبہ و طالبات وغیرہ۔

اس حوالے سے مزید معلومات اور طریقہ کار ہمارے اس مضمون سے جانیں۔

یوٹیوب: بے تحاشہ آمدنی کا آسان ذریعہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024