• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم کے خلاف احتجاج کی دھمکی

شائع September 20, 2016
رنویر سنگھ، سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس
رنویر سنگھ، سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون — فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم پدما وتی کی شوٹنگ ابھی تک شروع نہیں ہوئی مگر تنازعات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دپیکا کے بہت زیادہ معاوضے کی اطلاعات کے بعد اب اس فلم کے خلاف ہندو انتہا پسند گروپ پٹیدار نوائن رامن سینا (پی این ایس) نے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

یہ فلم رانی پدما وتی کی زندگی پر مبنی ہوگی جو کہ چتوڑ کے بادشاہ کی بیوی تھی۔

اس فلم میں دپیکا پدما وتی کا کردار ادا کریں گی جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر اور رنویر سنگھ علاﺅ الدین خلجی کے روپ میں نظر آئیں گے جو پدما وتی پر عاشق ہوتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ گجرات اور راجھستان میں ہونی ہے اور پی این ایس نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سے یقین دہانی مانگی ہے کہ فلم میں رانی پدما وتی کا کردار تاریخی حقائق کے مطابق پیش کیا جائے گا، دوسری صورت میں وہ انہیں گجرات میں فلم کی شوٹنگ کرنے نہیں دیں گے۔

اس گروپ کے رہنماءہردیک پٹیل نے کہا ہے کہ ہر شخص کو مہارانی پدماوتی پر فخر ہے جنھوں نے اپنی زندگی چتوڑ گڑھ کے لیے اس وقت قربان کردی جب علاﺅ الدین خلجی نے چتوڑ گڑھ پر حملہ کیا تھا"۔

انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ وہ رانی پدماوتی کے کردار کو مسخ نہیں کریں گے دوسری صورت میں پی این ایس ملک بھر میں فلم کے خلاف مظاہرے کرے گی اور اسے راجھستان میں ریلیز نہیں ہونے دے گی۔

اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کو اپنی گزشتہ فلم باجی راﺅ مستانی پر بھی احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024