• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

ملکی برآمدات: فنڈز کے اجرا کا عمل تعطل کا شکار

شائع September 19, 2016

کراچی: ملکی برآمدات بڑھانے کے مختلف اقدامات کے لیے 6 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران برآمدات میں 8 اعشاریہ 19 فیصد کمی کے باوجود وزارت خزانہ نے تاحال کوئی فنڈز جاری نہیں کیے۔

وزرات تجارت نے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے 3 سالہ نئی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف اقدامات کے لیے 6 ارب روپے کی فراہمی کی درخواست دو ماہ قبل ہی کردی تھی۔

تاہم اس کے باوجود وزارت خزانہ نے تاحال کوئی فنڈز جاری نہیں کیے، جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر بروقت فنڈز جاری نہیں کیے گئے تو برآمدات میں کمی کا رجحان جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق 6 ارب روپے کے تحت ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر ڈیڑھ ارب، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ پر 85 کروڑ، برانڈنگ پر50 کروڑ، جی ایس پی پلس پر 10 کروڑ، قلیل المدتی اقدامات پر 45 کروڑ، پلانٹ اینڈ اینگرو پلانٹس پر 1 ارب، اداروں کی مضبوطی پر 50 کروڑ اور نئے اداروں کے قیام پر 10 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024