• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورااترنا ہوگا:وزیراعظم

شائع September 19, 2016
وزیر اعظم نواز شریف مہاجرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نواز شریف مہاجرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز

نیو یارک: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا اور اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔

نیو یارک میں مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ غربت، جنگ یا تنازعات کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں مدد اور محبت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین کو اس کانفرنس سے امیدیں ہیں، اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا جبکہ بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے خواہاں ہیں، جبکہ امید ہے کہ عالمی برداری افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی میں بھرپور کردار ادا کری گی۔

’کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی جاری‘

قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان ریاستی دہشت گردی کو تقویت دے رہا ہے:تہمینہ جنجوعہ

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کا ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024