• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکا میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 زخمی

شائع September 17, 2016

فلاڈیلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس کے حوالے سے بتایا کہ ایک 19 سالہ خاتون سارجنٹ سلویا ینگ رات 11 بجکر 20 منٹ پر اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ مسلح حملہ آور نے ان پر حملہ کردیا اور انھیں بازو اور سینے کی حفاظتی بیلٹ پر 8 گولیاں ماریں۔

بعدازاں حملہ آور فرار ہوگیا اور ایک قریبی بار کے سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اس نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور پھر انھیں بھی ٹانگ پر گولی ماردی۔

اسی دوران جبکہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کر رہی تھی، اس نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

رچرڈ روس نے بتایا کہ پولیس افسر ایڈ ملر اور دیگر 2 افسران نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

حملہ آور اور دیگر زخمیوں کی شناخت فی الحال نہیں بتائی گئی۔

رچرڈ روس نے مزید بتایا کہ سابق پولیس افسر ایڈ ملر، جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پولیس فورس کے رکن ہیں، بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

پولیس کمشنر کے مطابق دونوں اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 4 عام شہریوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

امریکا میں حالیہ کچھ عرصے سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں سال امریکا میں فائرنگ کا بدترین واقعہ 12 جون کو پیش آیا تھا جب امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024