• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ملتان: انٹر میں پہلی پوزیشن لینےوالا طالبعلم دنیا میں نہ رہا

شائع September 17, 2016
وقاص رؤف 11 جولائی کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کرگئے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ راؤ مطلوب فیس بک اکاؤنٹ
وقاص رؤف 11 جولائی کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کرگئے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ راؤ مطلوب فیس بک اکاؤنٹ

ملتان: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، لیکن لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم وقاص رؤف اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

وقاص نے انٹر آرٹس کے امتحانات میں 1013 نمبر حاصل کرکے لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم جب بورڈ حکام نے ان کے گھر پر رابطہ کیا تو ان کے والد نے افسوس ناک خبر سنائی کہ ان کا ہونہار بیٹا انتقال کرچکا ہے۔

وقاص کے والد عبدالرؤف کے مطابق رواں برس 11 جولائی کو ان کے بیٹے کو برین ہیمرج ہوا اور دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث وہ دنیا سے کوچ کر گیا۔

وہاڑی سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص کے والد بیٹے کی پوزیشن کا سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انھوں نے اس کا انعام وصول کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا پر راضی ہیں اور انھیں اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024