• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

کشمیر میں بربریت:عالمی برادری کو خاموشی توڑنی پڑے گی،وزیراعظم

شائع September 16, 2016
وزیر اعظم نواز شریف حریت رہنماؤں سے مصافحہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
وزیر اعظم نواز شریف حریت رہنماؤں سے مصافحہ کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد، مظفر آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی جس پر عالمی برادری کو خاموشی توڑنی پڑے گی، جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جانے سے قبل مظفر آباد پہنچے، جہاں انہوں نے حریت قیادت سے ملاقات کی۔

انہوں نے حریت رہنماؤں اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو یقین دلایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی برادری تسلیم کرچکی ہے، جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی تحریکوں کو طاقت سے مٹایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیری انصاف اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور دنیا بھر کے قائدین سے بات کریں گے، جبکہ اس تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

وزیراعظم کا ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان

قبل ازیں مظفر آباد روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔

— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

ملاقات میں سیاسی اور عسکری قیادت نے اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ ملک کی اندرونی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جو 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024