• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’ٹائیگر زندہ ہے‘ کیلئے کترینہ جم روانہ

شائع September 15, 2016
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف — فوٹو/ فائل

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بدلتے ہوئے دلکش روپ کے چرچے میڈیا کی سرخیوں میں طویل عرصے سے موجود ہیں۔

کترینہ کی حال ہی میں ریلیز فلم ’بار بار دیکھو‘ میں ان کے خوبصورت انداز اور فٹنس کو لوگوں نے خوب پسند کیا اور اب کترینہ نے اپنی اگلی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے جم کا رخ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف، سلمان خان کے ہمراہ ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں جلوہ گر ہوں گی، اس فلم میں اپنے پاکستانی جاسوس کے کردار میں کترینہ مزید ایکشن سینز کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: کامیاب فلم کے سیکوئل میں سلمان اور کترینہ پھر اکٹھے؟

خبروں کے مطابق کترینہ نے فلم میں مزید بہتر نظر آنے کے لیے جم کا رخ کرلیا ہے اور انہیں ہندوستان کی کامیاب جم انسٹرکٹر یاسمین کراچی والا ٹرین کریں گی۔

واضح رہے کہ یہ وہی جم ٹرینر ہیں جنہوں نے دپیکا پڈوکون کو ان کی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے لیے تیار کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں سلمان خان کی 17 سال سے 70 سال تک کی زندگی کو پیش کیا جائے گا جس میں سلمان خان کئی منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024