• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کامیاب فلم کے سیکوئل میں سلمان اور کترینہ پھر اکٹھے؟

شائع September 14, 2016 اپ ڈیٹ September 15, 2016

سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ' ایک تھا ٹائیگر' کا سیکوئل تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

ڈائریکٹر علی عباس ظفر اور پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل کو سلمان خان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلم بنانے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔

اور فلم کی ہیرئین کے طور پر ممکنہ طور پر کترینہ کیف کا انتخاب اس مقصد کو ممکن بنانے میں مددگار ظابت ہوسکے گا۔

فلم فیئر کے مطابق عباس علی اور کترینہ کیف بہترین دوست ہیں اور وہ بولی وڈ کی باربی ڈول کو اپنی فلم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سیکوئل کو 'ٹائیگر زندہ ہے' کا نام دیا جائے گا اور اس میں سلمان خان کی زندگی کے سفر یعنی 17 سے 70 سال تک مراحل کو پیش کیا جائے گا۔

اس طرح یہ سلمان خان کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایک بوڑھے شخص کے طور پر نظر آئیں گے۔

تاہم پرستاروں کو کترینہ کیف اور سلمان خان کو ایک بار پھر دیکھنے کا اشتیاق بھی اس فلم کی کامیابی کے امکانات بڑھائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024