• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

عید قرباں کو اور بھی مزیدار بنائیں

شائع September 14, 2016

اس عیدِ قرباں پر ہم آپ کے لیے گوشت کی کچھ ڈشز کی تراکیب پیش کر رہے ہیں، انھیں ٹرائی کریں اور مغز مصالحہ، نمکین فرائڈ مٹن چاپس اور یخنی پلاؤ بنا کر اپنے گھر والوں کو خوش کردیں۔

مغز مصالحہ

اجزاء

بکرے کا مغز دو عدد

ہلدی آدھا کھانے کا چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ

لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ

پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ

ٹماٹر باریک کٹے ہوئے آدھا کپ

ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 2 سے 3 عدد

دھنیا باریک کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچ

زیرا 1 کھانے کا چمچ

لال مرچ 1 کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

تیل آدھا کپ

گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چمچ

طریقہ کار

ایک چھوٹے پتیلے میں ایک کپ پانی ڈال کر اس میں مغز ڈال دیں، پھر اس میں ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ اور ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں، اچھی طرح پکانے کے بعد پتیلے پر ڈھکن رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر 2 منٹ کے لیے پکائیں، ٹھنڈا ہونے پر مغز کی کھال الگ کرکے اس کے چھوٹے حصے کرلیں۔

دوسری پتیلی میں تیل گرم کریں، اس میں پیاز شامل کرلیں اور سنہری ہونے کا انتظار کریں، پھر اس میں زیرا، لال مرچ اور دھنیا شامل کرلیں، اسے دو منٹ تک کے لیے فرائی کریں اور دھیان رکھیں کہ مغز کے ٹکڑے نہ ہوں۔

بعد ازاں اس میں ٹماٹر، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرلیں، آنچ بڑھا کر بچا ہوا لیموں کا رس شامل کرلیں اور کچھ دیر میں چولہا بند کردیں۔

اوپر سے گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں، لذیذ مغز کو نان اور چپاتی کے ساتھ کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

نمکین فرائڈ مٹن چاپس

اجزاء

چاپس 12 عدد

نمک ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ

لہسن ایک کھانے کا چمچ

دہی اور ہری چٹنی پیش کرنے کے لیے

طریقہ کار

تمام مصالحوں کے ساتھ مٹن چاپس کو میرینیٹ کرلیں، ایک پتیلے میں تیل گرم کریں اور اس میں مٹن چاپس کو فرائی کریں جبکہ تک یہ دونوں طرف سے سنہری نہ ہوجائیں، فرائی ہونے کے بعد اسے سلاد اور دہی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

یخنی پلاؤ

اجزاء

بون لیس مٹن ڈیڑھ کلو

ہڈی کے ساتھ مٹن ایک کلو

سیلا چاول ایک کلو

جڑی بوٹیوں کی پوٹلی کے لیے (سونف کے بیج 2 کھانے کے چمچ، دھنیے کے بیج 2 کھانے کے چمچ، لہسن ایک بلب، پیاز ایک عدد)

پانی ڈیڑھ جگ

گرم مصالحہ 1 بڑا چمچ

کٹی ہوئی پیاز 1 کپ

لہسن ادرک کا پیسٹ 1 بڑا چمچ

تیل یا گھی ¼ کپ

طریقہ کار

ایک پانی سے بھرے پتیلے میں گوشت اور ہڈیوں کو دھو کر ڈال دیں۔

ایک ململ کے کپڑے میں دیگر تمام اجزاء شامل کرکے پوٹلی بنالیں، اس پوٹلی کو گوشت کے پتیلے میں رکھ کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔

ٹھنڈا ہونے پر جب گوشت کچھ حد تک گل جائے تو اس پوٹلی کو نچوڑ کر الگ کر دیں اور اس یخنی کو ایک طرف کرلیں۔

ایک اور بڑی پتیلی میں ¼ کپ تیل شامل کرلیں اور اس میں پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں، آدھی پیاز کو پریزینٹیشن کے لیے بچالیں جبکہ آدھی میں گرم مصالحہ شامل کرلیں، کچھ سیکنڈز فرائی کرنے کے بعد اس میں ابلا ہوا مٹن شامل کریں اور دوبارہ سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔

اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کرکے مزید چند سیکنڈر کے لیے فرائی کریں، پھر یخنی شامل کرکے اسے بوائل کرلیں۔

پانی میں بھگوئے ہوئے چاولوں کو گلنے کے لیے اس وقت تک پکائیں کہ تمام یخنی ختم ہوجائے۔

ایک بڑی ڈش میں نکال کر پیاز کے ساتھ پیش کریں۔

یہ مضمون 11 ستمبر 2016 کو ڈان کے سنڈے میگزین میں شائع ہوا

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024