• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مصر: دو مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک

شائع September 7, 2016 اپ ڈیٹ September 8, 2016

قاہرہ: مصر کے دو مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مصرکے جنوب مغربی صوبے وادی الجدید میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔

مصر کی وزارت صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بس میں سوار مسافروں کی درست تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے جہاں سڑکوں کی حالت بہت اچھی نہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر بھی پوری طرح عمل درآمد نہیں ہوتا۔

پولیس اور پیرا میڈیکل حکام کے مطابق دوسرا حادثہ مصر کے جنوبی شہر عسوان میں ہوا جہاں ایک ٹرین پٹری سے نیچے اتر گئی، اس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔

حکام کے مطابق الآیات نامی گاؤں کے قریب ریل ٹریک میں مسئلے کی وجہ سے ریل کے کنڈیکٹر نے فوری بریک کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں الٹ گئیں۔

میڈیکل افسر کا کہنا تھا کہ حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ 2002 میں الآیات کے علاقے میں ہی ٹرین کا بدترین حادثہ ہوا تھا، جس میں ایک گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا تھا اور ٹرین میں آتشزدگی کی وجہ سے 361 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024