• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیارے عمران خان! یہ آخری اوور ہے

شائع September 7, 2016 اپ ڈیٹ September 8, 2016
عمران خان جیسے لوگ اپنی سادہ لوحی میں ان لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کر لیتے ہیں جو ان کی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ — فوٹو اے پی۔
عمران خان جیسے لوگ اپنی سادہ لوحی میں ان لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کر لیتے ہیں جو ان کی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ — فوٹو اے پی۔

مجھے عمران خان ایک محب وطن انسان لگتا ہے۔ وفادار ہے اور جی دار بھی۔

'تبدیلی' اس کے لیے ایک نعرہ ہی نہیں، بلکہ دل کی گہرائیوں سے پھوٹنے والی شدید خواہش بھی ہے اور وہ اپنی اس پہلی اور آخری محبت کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتا ہے، ہر طریقہ اور ہر حربہ، جو بھی جیسے بھی ممکن ہو۔

وہ بہادر پختونوں کی طرح لمبی اننگ کھیلا اور آگے بھی کھیلنے کو تیار ہے۔ حکمتِ عملی اور فیصلوں کی غلطیاں کس سے نہیں ہوئیں؟ اس سے بھی ہوئی ہیں اور ہوں گی۔

مگر مجھے دکھ ہے کہ وہ "فرینڈلی فائرنگ" کا شکار ہوا اور ہوتا رہے گا۔ مجھے دکھ ہے کہ ایک محبِ وطن انسان کے خواب اپنوں ہی کے ہاتھوں "شب خون" میں مارے جائیں گے۔

مجھے افسوس ہے کہ وہ جب جب بھی تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف دیکھے گا تو اس کی ملاقات اپنے ہی "دوستوں" سے ہو جائے گی۔

پڑھیے: پی ٹی آئی کے حامی کا عمران خان کو مشورہ

عمران جیسے شیر دلوں کو کبھی نواز و شہباز جیسے "کاغذی شیر" نہیں ہرا سکتے۔

عمران جیسے مخلص لوگوں کو زرداری جیسے 'پکے سیاستدان' بھی شکست سے دوچار نہیں کر سکتے۔

اس جیسے لوگوں کو مشکلیں ہرا نہیں پاتیں، بلکہ باد مخالف تو انہیں اونچا اڑاتی ہے۔ مگر یہ اکثر اپنی سادہ لوحی میں عمران اسماعیل، نعیم الحق اور شاہ محمود قریشی جیسے لوگوں کو خود اپنی صفوں میں شامل کرتے ہیں، اور یہی ان کے انجام کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

کاش عمران کے گرد کوئی اسی جیسے محب وطن لوگ جمع ہو پاتے۔

کاش عمران کو کچھ اسٹریٹیجک پلانرز مل جاتے۔

قاضی حسین احمد کے ساتھ ساتھ کرک کے سفر میں جب میں نے کہا کہ قائد کی کامیابی میں دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت ہی اہم ہوتی ہے تو انہوں نے کار کی اگلی سیٹ سے پیچھے مڑ کر میری طرف دیکھا اور بولے "آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں"۔

ان کی آواز میں موجود درد صاف محسوس کیا جا سکتا تھا۔ پھر کافی دیر تک گاڑی میں گہری خاموشی چھائی رہی۔

عمران کی جدوجہد کی اننگ بھی اب ختم ہونے کو ہے۔ ایک پوری نسل اس کے عزم اور حوصلہ کے سائے میں پروان چڑھ کر جوان ہوئی۔

اس نسل نے اس شخص سے حوصلہ اور امید کشید کی، امنگ اور تڑپ پائی اسے معاشرے کے ہر طبقہ سے پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیے: میں اب پی ٹی آئی کا دفاع کیوں نہیں کرتا

کارپوریٹ کلچر کے عادی لوگ اس کے لیے بروئے کار آئے۔ مقتدر قوتوں نے اس کے سر پر دست شفقت رکھا، غیرت مند پٹھانوں کی عورتوں تک نے اس کے لیے گھر سے نکل کر ووٹ ڈالا۔

مگر افسوس عمران کی شخصیت کی خامیاں۔

مگر افسوس دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت کا غلط انتخاب۔

مگر افسوس سیاسی حکمت اور جوڑ توڑ کے اسرار و رموز سے لا علمی۔

افسوس، پلاننگ کی اہمیت نہ جاننے کے سبب یہ قیمتی امکان بروئے کار نہ آ سکا اور نہ ہی شاید آ سکے گا۔

افسوس ایک پوری نسل پھر مایوسی کے سمندر کی طرف بڑھ کر بانجھ ہونے کو ہے۔

آنے والے کل کا اداس سورج ہر درد مند انسان کی طرح قوم کے اس نقصان پر افسردہ ہے۔

پی ٹی آئی کے مخالفین کراچی کا جلسہ شروع ہونے سے قبل کی چند تصویروں کی بناء پر کہہ رہے ہیں کہ جلسہ ناکام تھا۔

ایک جلسے اور چند تصویروں کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو ناکام اور فلاپ کہنا کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے خبر نہیں۔

یہ درست ہے کہ عمران اسماعیل جیسے لوگ آخری کیلیں اپنے ہاتھوں سے بڑی مہارت اور صفائی سے ٹھوکتے ہیں۔

یہ بھی درست ہے کہ پی ٹی آئی کراچی میں اپنی ٹیم کو متحرک کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی درست ہے کہ جلسے کی مہم کسی نہایت اناڑی نے بہت بے دلی سے چلائی۔

یہ بھی ممکن ہے کہ خوش فہمی سر چڑھ کر بولی۔

پر اگر بات انصاف سے کی جائے تو محض ایک جلسہ، محض ایک نااہل شخص، محض ایک ناکام مارکیٹنگ مہم کی بنیاد پر رائے بنانا درست نہیں ہو گا۔

جانیے: عمران خان کی پانچ غلطیاں

پر اگر عمران خان نے اس بات کو نہ سمجھا کہ کراچی میں وہ اینٹی ایم کیو ایم ووٹ لیتا رہا ہے اور اس کا اصل کیمپ وہی ہے، اور اپنے لوگوں کو غلطیوں پر غلطیاں کرنے دیں۔

اگر اس نے یہاں کی ٹیم کے جعلسازوں اور نوسربازوں کو نہ پہچانا۔

تو اس کا سمجھدار ووٹر تیزی سے تحلیل ہو جائے گا۔

پیارے عمران خان! یہ آخری اوور ہے.

اور جیت کے لیے تیز رننگ اور اسٹیڈیم سے باہر کے چھکے چاہئیں۔

جبکہ کریز کے دوسری طرف موجود کھلاڑی اگر دشمن سے ملا ہوا نہیں تو بھی لنگڑا اور غیر ذمہ دار ضرور ہے۔

تماشائیوں کی نظریں بس اب تم پر ہیں.

تم حیران کر دینے والے کام تو کرتے رہے ہو۔

مگر لگتا یہ ہے کہ 'امپائر' کے اشاروں کی امید نے تمہاری قوت فیصلہ چھین لی ہے اور حوصلہ کمزور کر دیا ہے۔

پڑھیے: 'عمران خان متحدہ سے این او سی لے کر جلسہ کرتے تھے'

اب کیا کیا جائے کہ امپائر سے تعارف کو تمہیں ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں اور ہم امپائر کو دہائیوں سے جانتے ہیں.

اس امپائر نے تم سے پہلوں کو بھی کئی بار غلط آوٹ دیا ہے بلکہ ان کے چھکے تک کھا گیا ہے۔

یہ بیک وقت دونوں ٹیموں کے ساتھ ہوتا بھی ہے اور نہیں بھی ہوتا۔ امپائر اصل میں کس کے ساتھ ہے، اس کا شاید اسے خود بھی ٹھیک پتہ نہیں۔ ہاں اس کے ڈسٹ بن، جیب اور ہاتھ میں مختلف رنگوں کے "ٹشو پیپرز" دیکھے گئے ہیں۔

ممکن ہے کہ یہ چوکے کا اشارہ دے کر پہلے خوش کرے اور پھر اگلی نوبال پر آؤٹ دے دے۔

اور ہاں امپائر امپائر ہے، "جنگل کا بادشاہ" کچھ بھی کر سکتا ہے۔

انڈہ دے، بچہ دے، دونوں دے، دونوں نہ دے۔

قوم نے امپائر پر نہیں، تم پر بھروسہ کیا ہے اور تم امپائر پر بھروسہ کر کے بیٹھ گئے۔

دیکھو آخری اوور ہے، ٹورنامنٹ تو جاری رہے گا، مگرتمہاری ٹیم (اگر اسے 'ٹیم' کہنا درست ہو تو) کیا کرے گی؟ کب تک اندر رہے گی اور کب باہر ہوگی؟ اس پر نظر رکھنا تمہارا کام ہے۔

زبیر منصوری

لکھاری فری لانس صحافی اور ٹرینر ہیں۔ مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر خامہ فرسائی کرتے رہتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (17) بند ہیں

Gulzada Sep 07, 2016 06:02pm
بالکل درست فرمایا آپ نے، کپتان کو 2018 کے الیکشن سے قبل اپنی پارٹی پالیسی درست کرنی پڑے گی۔
Fatima Sep 07, 2016 06:04pm
Mohtarim, darust likha aap ney magar ab aap PTI walon k comments ka intezaar karain wo ab aap ko nai chorain gy.
zafar khan Sep 07, 2016 07:14pm
still in imran love , he is stupid
Kashif Salik Sep 07, 2016 08:30pm
App kuch zaida hee jazabti hoo gain Imran Khan kay leiya. Leadership is not just based on how a person is loyal, it is also based on how much he is able to think, react calmly, able to plan, and execute. But IK has failed in all. If your criteria are only a love and desire to work for the nation - then please choose me, I will not disappoint you. Be respectful to others, mr. writer.
رمضان رفیق Sep 07, 2016 08:33pm
عمران خان اس موجودہ لاٹ میں سب سے بہترین ہے، لیکن جیسے عمران مخالف ہوا چلی ہوئی ہے اس میں اس کا اوپر آنا پھر سے مشکل نظر آ رہا ہے، دعا ہے کہ پاکستان کے لئے اچھا ہو
Rab nawaz khan Sep 07, 2016 08:45pm
mai PTI ka supporter ho aur ap ne bilkul sahi kaha
Rab nawaz khan Sep 07, 2016 08:45pm
Teek kaha ap ne
انوارالحق Sep 07, 2016 08:46pm
زبیر منصوری سیاسی نبض شناس معلوم پڑتا ہے,تبھی مرض کے بارے وضاحتیں دے کر مریض کو بیکٹیریا کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کررہا ہے. پاکستان میں سیاسی ﮈاکٹروں کی کثیر کھیپ موجود ہے ان میں کچھ درست تشخیص جانتے ہیں اور کچھ نت نۓ تجربے سے سیکھ رہے ہیں . اور جو قابل ہیں اپنی قابلیت کے اسیر خود سر سے ہیں . مانی ہزار منتیں رد نہ ہوئ بلاۓدل درد کچھ اوربڑھ گیا میں نےجوکی دواۓدل.
عمر خطاب خان Sep 07, 2016 10:31pm
میں نے آج تک عمران خان پر اتنی حقیقت پسندانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحریر نہیں پڑھی۔ انہی وجوہات کی بنا پر میں عمران خان کا ووٹر نہیں رہا۔ زبیر منصوری کو اس عمدہ تبصرے اور تجزیے پر مبارکباد۔ یہ تجزیہ خان صاحب کی سیاسی زندگی کا دھارا بدل سکتا ہے!!
Ali khaleeq Sep 08, 2016 12:22am
In sha ALLAH aap hi jeeto gy imran.lekin apko awam ke dil ko b janna pre ga aapko kuch bato pe twja dni pre g aapko awam ki dukhti rag pe hath rkhna hoga ta ke aap zyada se zyada awam ko apna garweeda bna sko jaisa ke 1........2016 ki survey report me Pakistani passport ko 2sra kamzor tareen passport qrar dia gya 2........PPP ne apne 5 saal ke dor me 23 billion ke qarzy maaf kiye jbke N league ne 41 billion ke 3........Lahore me aata mehnga hne se buhran paida ho gya etc
Fayaz Ahmad Khwaja Sep 08, 2016 10:20am
@Fatima Miss Fatima read it again, this article was in the favour of PTI & not against
تیمور خان Sep 08, 2016 01:07pm
بہترین تجریہ ، واقعی عمران خان پر اس سے بہترین تجزیہ نہیں ہو سکتا، کاش کہ کوئی عمران خان صاحب کو یہ تحریر پڑھوا دے۔
saqlain raza Sep 08, 2016 02:41pm
koi shak nahi k IK se galtian hoti hain, lekin dosri janib dakhain tu galtion key dhair hain. IK jb PM banega tab hi asal haqeqat ka pata chalega, k wo in jasa hi hai jo aaj hain ya real mai kuch kerne ki than k aya hai....
عمیر احمد Sep 08, 2016 03:23pm
عمران خان پر اس اچھا مضمون آج تک نظر سے نہی گزرا کوئی اسے بھی پڑھا دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Jamali Sep 08, 2016 03:25pm
اس امپائر نے تم سے پہلوں کو بھی کئی بار غلط آوٹ دیا ہے بلکہ ان کے چھکے تک کھا گیا ہے۔ Amazingly well written.. Keep writing i just love the way you portray all situation.
M Shahzad Sep 08, 2016 04:32pm
بہت دیر بعد ایک خوبصورت اور مکمل تحریر پڑھی ہے۔۔۔۔۔سیلؤٹ
haris Sep 09, 2016 03:37am
Boht acha analysis ha, imran khan ko aik copy send krdijiyega, shaid wo kuch seekh lay issay.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024