• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm

لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ

شائع September 6, 2016

مظفرآباد: پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ہنوستانی فورسز کی جانب سے آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شروع ہونے والا فائرنگ کا تبادلہ صبح تقریباً 10 بجے تک جاری رہا۔

تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 2 ستمبر کو بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تعینات سیکیورٹی فورسز نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی دوبارہ فائرنگ

لائن آف کنٹرول کے قریب واقع تھوب اور بھمبر سیکٹر پر ہونے والی فائرنگ چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے کی گئی تھی، جو 2 گھنٹے تک جاری رہی، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ہندوستانی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھی 12.7 ایم ایم مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

یاد رے کہ دسمبر 2013 میں پاکستان اور ہندوستان نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے 2003 کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعات نہیں رک سکے۔

ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دونوں جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025