• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

شائع September 5, 2016

اسلام آباد: ملک بھر میں لیکیوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 31 اگست کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا۔

حالیہ اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

صدر آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا۔

عرفان کھوکھر نے الزام عائد کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر لوکل ایل پی جی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کی منافع خوری شروع کردی ہے۔

انھوں نے وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ واپس کروائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو سردیوں میں ایل پی جی 250 روپے فی کلو سے تجاوز کرجائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Sep 05, 2016 06:08pm
السلام علیکم: بڑے شہروں کے رہنے والے سوئی گیس استعمال کرتے ہیں لہذا ان کو نہیں معلوم کے دس روپے کلو اضافے کا کیا مطلب ہے مگر یہ سیدھی سیدھی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی لوٹ مار ہے۔ اوگرا جیسے ادارے صرف اپنوں کو کھپانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں یہ ناممکن نظر آتا ہے کہ چند دنوں میں کرڑوں کمانے والے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024