• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: محبت میں رکاوٹ بننے والی بہن اور بھابی قتل

شائع September 5, 2016

کراچی: محبت میں رکاوٹ بننے پر لڑکی نے لڑکے کے ساتھ مل کر اپنی بہن اور بھابی کو قتل کردیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 میں 4 ستمبر کی شب پیش آیا، پولیس نے ایک دوسرے کو پسند کرنے والے 17 سالہ فہیمہ اور 18 سالہ انیس اختر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

اورنگی ٹاون سیکٹر 14 شاہ فیصل چوک کے قریب مکان سے دو خواتین کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سنبل اور صدف کے ناموں سے ہوئی، مقتولہ سنبل ملزمہ فہیمہ کی بہن اور صدف ملزمہ کی بھابی تھی۔

پولیس نے ملزم انیس اور مقتولہ سنبل کی بہن فہیمہ کو گرفتار کرلیا، ملزم انیس کے مطابق وہ فہیمہ کو پسند کرتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والے اس معاملے میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق فہیمہ نے رات کو کھانے میں گھر والوں کو نیند کی گولیاں ملاکر کھلادیں پھر انیس بھی وہاں پہنچ گیا اور فہیمہ نے اس کے ساتھ مل کر اپنی بہن اور بھابی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

تاہم ملزمہ فہیمہ کا کہنا ہے کہ وہ انیس کو پسند ضرور کرتی ہے لیکن قتل اس نے نہیں بلکہ انیس نے کیا ہے اور اب چونکہ وہ پھنس چکا ہے لہٰذا اسے بھی پھنسانے کی کوشش کررہا ہے۔

مقتولین کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی جبکہ انھوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع غربی اختر فاروق نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ آلہ قتل بھی برآمد ہوگیا۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024