• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا

شائع September 5, 2016

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نا اہلی کے حوالے سے ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے 4 اگست کو دائر کیا جانے والا ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت 30 دن کی مدت مکمل ہونے کے بعد از خود ہی الیکشن کمیشن کے پاس چلا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب میں پی ٹی آئی کا نواز شریف کے خلاف ریفرنس

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی بنی گالہ کی جائیداد کے حوالے سے غلط بیانی کی لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

چینل کے مطابق اسپیکر نے بتایا کہ عمران کہتے ہیں کہ انہیں یہ جائیداد تحفے میں ملی تھی لیکن درحقیقت انہوں نے اسے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے خریدا تھا۔

یہ خبر 5 ستمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024