• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm

اظہرعلی کی ون ڈے قیادت خطرے میں

شائع September 3, 2016 اپ ڈیٹ September 4, 2016
اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم کو 15میں ناکامی،8 میں فتح اورایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا—فوٹو:اے ایف پی
اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم کو 15میں ناکامی،8 میں فتح اورایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا—فوٹو:اے ایف پی

لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بدترین کارکردگی کے بعد شدید تنقید کی ذد میں ہے ، اظہرعلی کی کپتانی بھی خطرے میں ہے تاہم نوجوان کھلاڑیوں کو مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران نے کپتان اظہرعلی کو ٹیم کے ناکامی کے باوجود انھیں یکجا کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کے اراکین کا ماننا ہے کہ موجودہ کھلاڑیوں کے گروہ اور ٹیم انتظامیہ کو چھانٹی سے قبل کم ازکم چھ ماہ کے لیے موقع دیا جانا چاہیے۔

ڈان کو موصول اطلاعات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی کو پیغام دے دیا ہے کہ اس وقت ٹیم میں بڑی تبدیلیاں لانا قبل از وقت ہوگا اور انھیں اپنے کارکردگی بہتربنانے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیاجانا چاہیے۔

پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی کی درجہ بندی میں اپنی بدترین پوزیشن 9 نمبرپر موجود ہے اوراظہرعلی کی قیادت میں ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو 2-2 برابر کرنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوئی اور 5 میچوں کی سیریز کے ابتدائی چارمیچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی سی بی کے اعلیٰ حکام کے قریبی ذرائع کے مطابق سرفرازاحمد کو اظہرعلی کی جگہ کپتان بنانے کی حمایت کی گئی ہے۔

سرفرازاحمد پاکستان کی ٹیم ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں اور انگلینڈ کے خلاف 7 ستمبر کو ہونے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کی قیادت کریں گے۔

پی سی بی کے ایک اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ 'دورے کے بعد ہم بیٹھ کر ٹیم اور تینوں کپتانوں(مصباح، اظہرعلی اور سرفرازاحمد) کی تینوں طرز میں کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ہم تبدیلیوں کا فیصلہ کریں گے'۔

مزید پڑھیے:سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا:آرتھر

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی سی بی اہلکار نے کہا کہ 'اظہرعلی کے متبادل کے طورپر صرف سرفراز دستیاب ہیں، گوکہ یہ ہمارے لیے بہترین انتخاب نہیں ہے، ہمارے پاس اس وقت ٹیم میں ون ڈے کی کپتانی کے لیے کوئی اورمناسب امیدوار موجود نہیں ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آل راؤنڈر عمادوسیم جو حقیقی معنوں میں اس عہدے کے لیے موزوں امیدوارہوسکتے ہیں لیکن انھیں اس طرح کی بڑی ذمہ داری سونپ دینا قبل از وقت ہوگا لیکن سرفرازاحمد ون ڈے ٹیم کی کارکردگی بڑھانے میں ناکام ہوئے تو یقیناً عماد وسیم پی سی بی کے لیے دوسرے امیدوار ہوں گے'۔

اظہرعلی کی قیادت میں ٹیم نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 24 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 15 میں ناکامی اور 8 میں فتح نصیب ہوئی اور ایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا۔

حیرت انگیز طورپر پی سی بی اہلکار کا کہنا تھا کہ بورڈ کو ون ڈے ٹیم سے انگلینڈ بدترین کارکردگی کی توقع تھی اور ٹیم میں متعارف کرائے گئے نئے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دینے کو تیار ہے۔

تاہم بورڈ اظہرعلی کو کپتانی کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے پر غور کررہا ہے۔

یہ خبر 3 سمتبرکو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025