• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.8°C

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی دوبارہ فائرنگ

شائع September 3, 2016

اسلام آباد: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تعینات سیکیورٹی فورسز نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں برس میں 42 ویں مرتبہ بلااشتعال فائرنگ کی۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب واقع تھوب اور بھمبر سیکٹر پر ہونے والی فائرنگ چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے کی گئی۔

2 گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستانی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھی 12.7 ایم ایم مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ رواں برس ہندوستانی فورسز کی جانب سے سیزفائر کی 42 مرتبہ خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

دسمبر 2013 میں پاکستان اور ہندوستان نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے 2003 کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعات نہیں رک سکے۔

ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دونوں جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025