• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

شاہ رخ کو 'بونے' کے روپ میں کب دیکھا جاسکے گا؟

شائع September 1, 2016
بولی وڈ ہدایت کار آنند ایل رائے اور شاہ رخ خان — فوٹو بشکریہ / فلمی منکی
بولی وڈ ہدایت کار آنند ایل رائے اور شاہ رخ خان — فوٹو بشکریہ / فلمی منکی

بولی وڈ میں کنگ کے نام سے مقبول شاہ رخ خان کی ہدایت کار آنند ایل آر رائے کے ساتھ بننے والی فلم 21 دسمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک اس فلم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ 'بونے' کا کردار کریں گے

اس فلم کی پروڈکشن شاہ رخ کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز کی جانب سے ہی کی جائے گی جس میں وہ ایک بونے (چھوٹے قد کے آدمی) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریڈ چلیز کے آفیشل ہینڈل نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

50 سالہ شاہ رخ خان کا بھی ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے کافی خاص ہے، اور اس فلم کا نام کافی اچھا ہے جس کا مداح انتظار کریں۔

واضح رہے کہ آنند ایل رائے اور شاہ رخ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے لیے دپیکا پڈوکون اور پرینیتی چوپڑا کا نام سامنے آرہا ہے تاہم ہدایت کار نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور دپیکا ایک اور فلم میں اکھٹے

اس فلم کے علاوہ شاہ رخ خان امتیاز علی کی فلم ’دی رنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں جس میں وہ ایک سردار کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما کام کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024