• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جنک فوڈ کا 5 دن مسلسل استعمال نقصان دہ

شائع August 30, 2016
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو

اگر تو آپ جنک فوڈ یعنی برگر، پیزا وغیرہ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کو محض پانچ دن تک کھانا بھی میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب اور طویل المعیاد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ورجینیا ٹیک کی تحقیق کے مطابق جنک فوڈ کا مستقل استعمال موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

چربی سے بھرپور اس غذا کا صرف پانچ استعمال جسم کے غذائی اجزاءکو پراسیس کرنے کے نظام میں تبدیلیاں لے آتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب آپ جنک فوڈ کو استعمال کرتے ہیں تو جسم میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

جسم عام طور پر غذا کے نتیجے میں حاصل ہونےوالی گلوکوز کو توانائی میں تبدیل کردیتا ہے یا بعد میں استعمال کے لیے ذخیرہ کرلیتا ہے۔

مگر پانچ دن تک بہت زیادہ چربی والی غذا یا جنک فوڈ کے استعمال کے نتیجے میں جسم کے اندر گلوکوز کو توانائی میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ اس کے نتیجے میں انسولین کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور وہ ردعمل کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتا ہے جس کا نتیجہ ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ بہت کم وقت میں کسی بھی فرد کے عام میٹابولزم کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024