• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملا منصور شناختی کارڈ: تصدیق کرنے والا شخص گرفتار

شائع August 30, 2016

کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کے پاکستانی شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے قبائلی شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملک محبوب نور زئی نے ملا اختر منصور کے شناختی کارڈ کے دستاویزات کی تصدیق کی تھی۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان کے سرحدی علاقے چمن سے ملک محبوب نور زئی کو گرفتار کیا، جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے کوئٹہ میں واقع ریجنل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ہلاک‘

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے مزید کئی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ ملا اختر منصور بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'ڈرون حملہ پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی'

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طالبان امیر کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اس سلسلے میں نادرا اور ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈرون حملے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت نے افغان امن عمل کو شدید نقصان پہنچایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024