• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی

شائع August 28, 2016

اسلام آباد: پاکستان میں قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا گیا جس کا اطلاق یکم اگست 2016 سے ہوگا۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں شرح منافع میں کمی کا اعلان کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز(پی آئی بیز) کی کم قیمتیں ہیں۔

سی ڈی این ایس کے ایک سینئر عہدے دار نے پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) کو بتایا کہ شرح منافع کا دارومدار اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی آئی بیز کی طے کردہ پالسی پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح منافع میں کی جانے والی کمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہے تاکہ قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر ماحول مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا پالیسی ریٹ اور سی ڈی این ایس کا شرح منافع تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹس، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس اور سیونگ اکاؤنٹس کیلئے شرح منافع بالترتیب 7.33 فیصد، 6.133، 6.31 اور 3.8فیصد ہوگی۔

عہدے دار نے مزید بتایا کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کے شرح منافع میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اسے 9.12 فیصد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس پنشنرز، بزرگ افراد اور بیواؤں کی پنشن بینیفٹس اینڈ بہبود فنڈز کے ذریعے فلاح و بہبود کیلئے پر عزم ہے۔

عہدے دار نے بتایا کہ قومی بچت کی اسکیموں میں سی ڈی این ایس ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو قبول نہیں کرتا بلکہ انفرادی طور پر کی جانے والی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی بچت کی اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

یہ خبر 28 اگست 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


تبصرے (1) بند ہیں

Aqeel Raza Hyder Soomro Mr. Aqeel Raza Hyder Soomro Aug 29, 2016 11:22am
The very fact of this bank is, still its all operations are manual, and I personally victim of it's corruption in District Dadu, where manager is whole custodian of facts, and if in case the manager want's can forge and do many things in documentation, what it happend their, even the poor people of Pakistan doesn't know this fatal Internal Cotrol flaw in this bank. which is far more devistating thing than fluctuation in interest rates. Aqeel Raza Hyder Soomro District Dadu, Johi

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024