• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ملک میں 30 جدید ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری

شائع August 26, 2016

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں 30 جدید ترین ہسپتالوں کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کو ملک میں شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں 600 بستروں پر مشتمل 3، ملک بھر میں 500 بستروں پر مشتمل 10 اور 250 بستروں پر مشتمل متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دی۔

وزیراعظم نے راولپنڈی میں امراض نسواں کے ہسپتال کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی، جو 2011 سے رکا ہوا ہے۔

نواز شریف نے وفاقی حکومت کو ان ہسپتالوں کے لیے فنڈز مختص کرنے اور ان کی تعمیر ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے قیام کے لیے وزیر اعظم ہاؤس اور وزارت خزانہ مشترکہ طور پر فنڈز مختص کریں گے۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 بستروں کے چار سے پانچ ہسپتال تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہروں میں قائم کیے جانے والے ہسپتالوں کے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کریں گے اور اس سلسلے میں غربت زدہ اور پسماندہ علاقوں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ملک کے کونے کونے میں ہسپتال تعمیر کرکے غربت اور بیماری کو بیک وقت ہدف بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت بخش زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بلا رکاوٹ کردار ادا کرسکیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

yusuf Aug 26, 2016 11:29pm
zabardast news!

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024