• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کشمیر میں مرچوں بھرے ہتھیاروں کے استعمال پر غور

شائع August 26, 2016

اسلام آباد: ہندوستان نے کشمیر میں مظاہرین کو کچلنے کے لیے ایک اور غیر مہلک ہتھیار کا استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو پاوا شیلز (PAVA shells) یعنی مرچوں سے بھرے ہوئے ہتھیار دیئے جائیں گے، جو عارضی طور پر ہدف کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کردیتے ہیں۔

پاوا یا پیلارگونک ایسڈ وینیلیلامائیڈ (Pelargonic Acid Vanillylamide) کو نونیوامائیڈ (Nonivamide) بھی کہتے ہیں، یہ ایک نامیاتی مرکب ہے، جو قدرتی طور پر مرچ پاؤڈر میں پایا جاتا ہے، ایک بار فائر ہونے پر پاوا شیلز پھٹ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہدف بے حرکت اور مفلوج ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر کی التجا: ہماری آنکھیں ہم سے مت چھینیں

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن (چھروں والی بندوق) کے استعمال پر شدید تنقید کی گئی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔

جس کے بعد ہندوستانی حکومت نے ایک 7 رکنی پینل تشکیل دیا، جس میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اورآرڈیننس فیکٹری بورڈ کے اراکین شامل تھے۔

مذکورہ پینل نے پاوا شیلز کی حمایت کی، جو پیلٹ گنز کے متبادل کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں اور اس بات کی تجویز دی کہ گوالیار میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ٹیئر اسموک یونٹ (ٹی ایس یو) کو ان شیلز کی فوری پروڈکشن کا ٹاسک دیا جانا چاہیے، جس کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار پاوا شیلز تیار کیے جائیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے پینل نے پاوا شیلز کا عملی مظاہرہ بھی منعقد کیا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فورس اس سے قبل 2010 کے بعد سے کشمیری مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے مرچوں پر مشتمل غیر مہلک حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر سے ایک خط: ظلم کی رات کب ختم ہوگی؟

یاد رہے کہ رواں برس 15 جولائی کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور وہاں مسلسل کرفیو نافذ ہے، جبکہ مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 70، 80 سے زائد کشمیری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024