• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کرپشن کے الزامات میں چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ گرفتار

کراچی میٹرک بورڈ آفس کے چیئرمین انواراحمد زئی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتارکرلیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
کراچی میٹرک بورڈ آفس کے چیئرمین انواراحمد زئی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتارکرلیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: نیب نے کرپشن سمیت متعدد الزامات کے تحت چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو گرفتار کرلیا۔

انوار احمد زئی میٹرک بورڈ آفس اور انٹر بورڈ کے چیئرمین سمیت متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ انوار احمد زئی پر دونوں بورڈز میں ریزلٹ میں تبدیلیاں کرنے، غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد، کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے سمیت دیگر الزامات ہیں۔

نیب کا کہنا تھا کہ انوار احمد زئی کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش کیلئے ان کا ریمانڈ لیا جاسکے۔

نیب کے افسر ڈاکٹر ضمیر احمد عباسی نے بتایا کہ 'نیب نے کرپشن الزامات کے تحت کراچی میٹرک بورڈ آفس کے چیئرمین انوار احمد زئی کو ان کے نارتھ ناظم آباد میں قائم دفتر سے گرفتار کیا'۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے اینٹی کرپشن کے حکام بھی انٹر بورڈ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام گذشتہ تین روز سے بورڈ کی دستاویزات کی چھان بین کررہے تھے اور اس سلسلے میں انھوں نے کچھ ریکارڈ بھی ضبط کیا اور متعدد افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hanif Aug 26, 2016 12:31am
well its too late for him as he already enjoyed his life. But hopping a good change in our Educational System and Structure.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024