• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قرۃ العین بلوچ کا پہلا بولی وڈ گانا ریلیز

شائع August 24, 2016
پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ — فوٹو/ فائل
پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ — فوٹو/ فائل

اس میں کوئی نئی بات نہیں کہ بولی وڈ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ساتھ گلوکاروں سے بھی کس حد تک متاثر ہے جس کی ایک بڑی مثال عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہیں جبکہ اب ایک اور نوجوان پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ بھی اس فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

جب سے قرۃ العین بلوچ کی بولی وڈ فلم کے لیے گانا گانے کی خبریں سامنے آئی ہیں، ہر کوئی بے تابی سے اس گانے کی ریلیز کا انتظار کررہا تھا جو آخر کار سامنے آگیا ہے۔

قرۃ العین بلوچ نے بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم ’پنک‘ میں ایک جذباتی گانا ’کاری کاری‘ گایا ہے۔

مزید پڑھیں: قرة العین بلوچ بھی بولی وڈ جا پہنچی

فلم ’پنک‘ کی کہانی تین لڑکیوں کہ گرد گھومتی ہے جن پر کچھ بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو عدالت میں ان تینوں لڑکیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

اس میں کوئی تعجب نہیں کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی مضبوط آواز نے اس گانے کو مزید بہترین بناکر پیش کیا ہے تاہم گانے میں دکھائے جانے والے مناظر بھی کافی سنجیدہ ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم موضوع کی سنجیدگی کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔

تین خواتین کی کہانی پر بننے والی فلم ’پنک‘ رواں سال 16 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024