• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستانی خاتون کا گلیشیئر پر سائیکلنگ کا عالمی ریکارڈ

شائع August 23, 2016
پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان جنہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ تصویر بشکریہ فیس بک
پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان جنہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ تصویر بشکریہ فیس بک

پاکستانی خاتون ثمر خان گلگت بلتستان میں ساڑھے چار ہزار میٹر بلندی پر واقع قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں بیافو گلیشیئر پر سائیکلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

انہوں نے 24 جولائی کو اسلام آباد سے اسکردو کا سفر شروع کیا اور 15 دن میں ایک ہزار کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کیا۔ انہوں نے اسکولی کے نام سے مشہور شگر کے علاقے میں تین دن تک ٹریکنگ کی اور بیافو گلیشیئر پہنچیں۔

بیافو گلیشیئر 67 کلو میٹر طویل ہے اور اس کا شمار خطے کے بڑے گلیشئرز میں کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد کی اردو یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹرز کرنے والی ثمر ایک ایتھلیٹ ہیں اور وہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھتی ہیں۔

ثمر خان کی مہم کے دوران لی گئی تصویر۔ تصویر بشکریہ فیس بک
ثمر خان کی مہم کے دوران لی گئی تصویر۔ تصویر بشکریہ فیس بک

انہیں خنجراب کے دورے کے دوران چار ہزار 693 میٹر سائیکلنگ کا قومی ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور قومی یوتھ اسمبلی کی رکن ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں۔

انہیں اس کا شوق کاکول کی اکیڈمی میں فشیکل کٹریننگ کے دوران اپنی دوست گلِ افشاں سے ملاقات کے بعد سائیکلنگ کا شوق پیدا ہوا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ انہوں نے اتنے طویل رستے پر سائیکلنگ کی ہو بلکہ اس سے قبل وہ وفاقی دارالحکومت سے خنجراب تک سائیکل پر سفر کر چکی ہیں۔

ان کو اس اعزاز پر گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت نے متعدد سرٹیفکیٹس سے نوازا بلکہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی انہیں بحیثیت مہمان بلا کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024