• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کے۔الیکٹرک کی نیلامی،چینی کمپنی حصہ لے گی

شائع August 23, 2016

شنگھائی: چین کے بجلی کی ترسیل کرنے والے سرکاری ادارے شنگھائی الیکٹرک پاور نے پاکستان کی کے۔الیکڑک کے حصص حاصل کرنے کے لیے نیلامی میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 2 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شنگھائی الیکٹرک نے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے ایک بیان میں کہا کہ ہماری کمپنی نے کے الیکٹرک کی حصص حاصل کرنے کے لیے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے تاہم ہم نے اس حوالے سے اب تک کسی سے خصوصی بات چیت نہیں کی اور نہ ان حصص کے حجم کا تعین کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے۔الیکڑک کے حصص حاصل کرنے کے لیے نیلامی کے عمل میں صرف ایک کمپنی حصہ نہیں لے رہی۔

خیال رہے کہ کے۔الیکٹرک میں دبئی کی فرم ابراج گروپ کے 66 فیصد جبکہ حکومت کے 24 فیصد حصص ہیں، ابراج گروپ نے اپنے 66 فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ ابراج گروپ کے حصص کی مجموعی مارکیٹ ویلیو ایک ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

کے الیکٹرک کے ذریعے ابراج گروپ کراچی کے مختلف علاقوں میں 22 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی فراہم کرتی ہے۔


یہ خبر 23 اگست 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024