• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیٹ کے مسائل سے بچنا بہت آسان

شائع August 23, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

پیٹ کا پھول جانا یا گیس ہوجانا بہت عام ہے جو کہ کافی تکلیف کا باعث بھی ہوتا ہے۔

ایسا ہونے کی صورت میں جسمانی طو پر بھی سستی محسوس ہوتی ہے مگر اس سے بچنا بہت آسان ہے۔

بس آپ کو چند عام چیزوں کو ہی اپنانا ہوگا۔

کیسٹر آئل

کیسٹر آئل کو گرم کرکے پیٹ پر اس کی مالش کریں، اس سے جسم کو اضافی چربی گھلانے اور پیٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح پیٹ پھولنے اور گیس پیدا ہونے کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

سبز چائے

چائے خاص طور پر سبز چائے نظام ہاضمہ کو صاف کرنے، میٹابولزم کو بہتر بنانے اور پیٹ پھولنے کو کم کرتی ہے، جبکہ سبز چائے ایک ایسا مشروب ہے جس کا زیادہ استعمال کسی قسم کے مضر اثرات کا باعث بھی نہیں بنتا۔

بہتر نیند

اگر تو آپ کم سونے کے عادی ہیں تو پیٹ پھولنا اور گیس پیدا ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیئے، تاہم 7 سے 9 گھنٹے کی نیند سے آنتوں کا نظام بہتر اور قبض کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے، جس سے پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت بھی کم ہوجاتی ہے۔

چیونگم سے دوری

اگر تو آپ مسلسل چیونگم چبانے کے عادی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹافیاں چوسنے اور کولڈ ڈرنکس کو پسند کرتے ہیں تو پیٹ میں ہوا بھر جانا لازمی ہوجاتا ہے۔ یہ ہوا معدے میں پھنس جاتی ہے جس کے نتیجے میں پیٹ پھولتا ہے یا گیس کی شکایت ہوجاتی ہے، تو ان عادات سے دوری اس تکلیف سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہے۔

کم غذا کا استعمال

جب آپ زیادہ کھانا کھاتے ہیں تو اسے ہضم ہونے میں بھی وقت لگتا ہے، یہ ہضم نہ ہونے والا کھانا آنتوں میں گیس کا باعث بنتا ہے اور یہی مسئلہ آگے بڑھ کر آنتوں اور معدے کو پھلا دیتا ہے، لہذا کم مقدار میں کھانا بہترین حکمت عملی ہے۔

مخصوص غذاﺅں کا کم استعمال

سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بسکٹ، کیک، ٹافیاں اور گوبھی وغیرہ پیٹ میں گیس پیدا کرتے ییں، لہذا ان کا استعمال کبھی کبھار کریں تاکہ اس تکلیف سے بچا جاسکے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024