• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مرسڈیز کی نئی کانسیپٹ گاڑی متعارف

شائع August 22, 2016
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز بینز
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز بینز

مرسڈیز بینز نے اپنی نئی الیکٹرک کانسیپٹ گاڑی مے بیش متعارف کرا دی ہے۔

کانسیپٹ گاڑی اسے کہا جاتا ہے جو درحقیقت ابھی سڑکوں پر چلنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی سواری ہوتی ہے۔

18.5 فٹ لمبی یہ گاڑی دیکھنے میں ہی انتہائی خوبصورت ڈیزائن کی حامل ہے جس میں چار الیکٹرک بیٹریاں لگی ہوئی ہیں جس کی بدولت یہ 738 ہارس پاور کے انجن کے برابر طاقت کی حامل ہے۔

اس گاڑی کو امریکا میں جاری مانیٹری کار ویک کے دوران متعارف کرایا گیا۔

اس کے دروازے اوپر کی جانب کھولتے ہیں جبکہ اس کا پچھلا حصہ کسی لگژری کشتی کی طرح نظر آتا ہے۔

یہ محض چار سیکنڈ کے اندر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 155 میل فی گھنٹہ ہے۔

اس کو بجلی سے چارج کرکے چلایا جاتا ہے اور 200 میل تک ایک چارج پر سفر کیا جاسکتا ہے۔

تاہم جلدی میں محض پانچ منٹ تک چارج کرکے اس پر 62 میل تک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔

مرسڈیز کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت کیا ہے۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ ماہ پیرس موٹر شو میں فراہم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024