• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اوبر کا کراچی میں سروس شروع کرنے کا اعلان

شائع August 22, 2016

کراچی: ٹیکسی سروس کے لیے معروف امریکی کمپنی اوبر نے 25 اگست سے کراچی میں بھی اپنی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اوبر کا چھ ماہ قبل پاکستان میں لاہور سے اپنی سروس کا آغاز کیا ہے اور کراچی ملک کا دوسرا شہر ہے جہاں اب شہریوں کو اس ٹیکسی سروس کی سہولت دستیاب ہو گی۔

اوپر کے پاکستان میں سربراہ زوہیر یوسف کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہزاروں لوگ پہلے ہی اوبر کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور وہ یہ کہنے میں بجا ہیں کہ اوبر شہروں کا نہیں بلکہ شہر اوبر کا انتخاب کرتے ہیں۔

اوبر کے مطابق کراچی میں فوری طور پر 'اوبر گو' سروس کلفٹن، صدر ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر اور کورنگی میں دستیاب ہو گی جب کہ 'اوبر گو' پر کراچی میں اس ویک اینڈ پر شہری مفت سفر کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اوبر کی ایپ آئی او ایس، انڈرائیڈ، بلیک بیری 7 اور ونڈوز سمارٹ فونز پر صارفین کو دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024