• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:45pm
  • ISB: Maghrib 6:29pm Isha 7:54pm

خیبر ایجنسی: فورسز کے آپریشن میں 6 'دہشت گرد' ہلاک

شائع August 21, 2016
پاک فوج کے اہلکار دہشت  گردوں کے خلاف آپریشن میں شریک ہیں — فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے اہلکار دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شریک ہیں — فوٹو: آئی ایس پی آر

پشاور: پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقوں ستار قلعے، نارے ناؤ اور راجگال میں فضائی کارروائیوں اور زمینی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ اس دوران 6 مبینہ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ فوج کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے کیونکہ کارروائیوں اور آپریشن کے باعث مذکورہ علاقے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں۔

کومبنگ آپریشن میں ایک دہشت گرد گرفتار

اس کے علاوہ ٹل کے علاقے میں فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

گلگت بلتستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دوسری جانب فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ میں آپریشن کرکے کار کے ذریعے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

اس واقعے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا اوران کے قبضے سے 5 رائفلز، 2 کلاشنکوف اور اس کے 12 میگزین، 2 پسٹل، 270 ڈیٹونیٹرز، مختلف بور کی 1883 گولیاں اور متعدد خود کش جیکٹس برآمد کی گئیں۔

فورسز نے گرفتار ملزمان کو مزید تشویش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025