• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغان صوبے قندوز کے اہم ضلع پر طالبان کا قبضہ

شائع August 20, 2016

کابل: افغان طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلع پر قبضہ کرلیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندوز کو ہرات اور دیگر شمالی صوبوں سے ملانے والے اہم ضلع خان آباد کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

افغان حکام کے مطابق قندوز کے دیگر اضلاع میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔

ضلع خان آباد کے چیف حیات اللہ امیری کے مطابق، 'طالبان نے ضلع پر مختلف مقامات سے حملہ کیا، ہم نے کئی گھنٹوں تک مزاحمت کی، لیکن چونکہ ہمیں معاونت نہیں ملی، لہذا ضلع پر طالبان نے کنٹرول کرلیا'۔

کابل میں موجود افغان حکام کا کہنا تھا کہ اسلحے اور کمک کی کمی کی وجہ سے ضلع طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا، جو امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کو افغانستان سے بے دخل کرکے یہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:طالبان پانچویں بڑے افغان شہر پر قابض

خان آباد پر طالبان کا قبضہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب 5 روز قبل طالبان نے صوبہ بغلان کے ایک ضلع کا کنٹرول حاصل کرکے حکومتی فورسز کی گاڑیوں اور اسلحے پر قبضہ کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں بھی طالبان نے افغانستان کے پانچویں بڑے شہر قندوز کے تقریباً نصف پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

دسمبر 2014 میں امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد سے افغانستان میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور دیگر اہم مقامات پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 1996 سے 2001 کے دوران افغان طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024