• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آرمی چیف کا خیبر ایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ

شائع August 19, 2016 اپ ڈیٹ August 20, 2016
آرمی چیف فوجی جوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف فوجی جوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے وہاں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ملک دشمنوں کی سرحد پار نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے افسران و جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل میں جاری آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے کی ہدایت اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے بارڈر مینجمنٹ کے اقدام کو مدد اور تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر ایجنسی: آپریشن میں 11 ’دہشت گرد' ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور بہادر افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی اور ہم ملک کے ہر کونے سے دہشت گردوں اور ان کے سلیپر سیلز کے خاتمے تک اپنے عزم پر ڈٹے رہیں گے اور کوششیں جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں جنرل راحیل شریف کے پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: خیبر ایجنسی میں کارروائی، 15 ’دہشتگرد‘ ہلاک

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتے سے پاک افغان سرحدی علاقے راجگل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

پاک افغان سرحدی علاقے میں کی جانے والی زمینی و فضائی کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024