• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ارشد وارثی فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل میں کاسٹ

شائع August 19, 2016
فلم ’آنکھیں 2‘ کی کاسٹ — فوٹو/ فائل
فلم ’آنکھیں 2‘ کی کاسٹ — فوٹو/ فائل

بولی وڈ میں 2002 کو ریلیز ہوئی بینک ڈکیتی کی کہانی ’آنکھیں‘ مداحوں میں کافی مقبول ہوئی تھی اور اب اس فلم کا سیکوئل بننے جارہا ہے۔

فلم ’آنکھیں‘ میں امیتابھ بچن، اکشے کمار، پریش راول، ارجن رامپال اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تاہم اس کے سیکوئل میں فلم کی کاسٹ کچھ حد تک تبدیل کردی گئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق انیس بزمی اس فلم کی ہدایات دیں گے جس میں امیتابھ بچن، ارجن رامپال کے ساتھ ارشد وارثی، انیل کپور اور یلیانہ ڈی کروز مرکزی کردار ادا کریں گی۔

فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل میں ارشد وارثی نے اکشے کمار کی جگہ لی ہے اور فلم کے ہدایت کار کے مطابق اس کے پیچھے اہم وجوہات ہیں جس کے بارے میں فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔

انیس بزمی کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے اس فلم کی ڈائریکشن کرنے کی سب سے بڑی وجہ امیتابھ بچن ہیں جن کے ساتھ میں نے اب تک کام نہیں کیا، یہ میرا خواب تھا، یہ ایک بہت بڑی فلم ہے جس میں کئی نامور اداکار موجود ہیں‘۔

اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’امیتابھ بچن وہی کردار ادا کررہے ہیں جو انہوں نے پہلی فلم میں کیا تھا، انہوں نے 14 سال جیل میں گزارے اور باہر آنے کے بعد سب کچھ تبدیل ہوچکا ہے اور فلم کی کہانی بھی وہیں سے شروع ہوگی‘۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’آنکھیں 2‘ کی کہانی ہولی وڈ فلم ’اوشن ایلیون‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے تاہم انیس بزمی نے اس کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا ’آنکھیں 2 کی کہانی ہولی وڈ فلم اوشن ایلیون سے متاثر نہیں، وہ ایک مختلف فلم تھی‘۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا جسے ممبئی، جنوبی افریقہ اور لندن میں فلمایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024