• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان کی ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ میں فتح

شائع August 17, 2016
پاکستان نے پانچواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا—ٹویٹرڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئرز
پاکستان نے پانچواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا—ٹویٹرڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئرز

کراچی:پاکستان نے ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ 2016 کے فائنل میں دفاعی چمپیئن مصر کو 1-2 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ 7 اگست سے 16 اگست تک پولینڈ کے شہر بیلسکو-بیالا میں منعقد ہوا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ٹیم کی کامیابی پر انھیں مبارک دی اور کہا کہ 'پاکستان کی پوری ٹیم، پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) اور پوری قوم کو ایک بڑی فتح پر دلی مبارک ہو'۔

انھوں نے پی ایس ایف کے صدر ائروائس مارشل سید ریاض الحسن نواب، اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کھلاڑیوں کی بھرپور محنت کی تعریف کی۔

عباس شوکت نے فیصلہ کن میچ جیت کر پاکستان کو ٹائٹل دلادیا—فوٹو:ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئرز/ٹویٹر
عباس شوکت نے فیصلہ کن میچ جیت کر پاکستان کو ٹائٹل دلادیا—فوٹو:ڈبلیو ایس ایف ورلڈ جونیئرز/ٹویٹر

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 'انشااللہ قوم کی دعاؤں کی بدولت پاکستان اسکواش اپنا مقام دوبارہ پالے گا'۔

تفصیلات کے مطابق اسرار احمد نے ابتدا میں ہی پاکستان کو برتری دلادی اور مصر کے سعدیلدین ابوویش کو پہلے میچ میں 0-3 سے شکست دی۔

مصر کے یوسف عبداللہ ابراہیم نے پاکستان کے ایاز احسن کو 13/11، 11/13،11/15 اور11/16 سے زیر کرکے مقابلے کو 1-1 سے برابر کردیا۔

فیصلہ کن میچ میں عباس شوکت نے مصر کے موران طارق عبدالحامد کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔

پاکستان کا ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ میں یہ پانچواں ٹائٹل ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

MASOOD AKHTER Aug 18, 2016 10:36am
BRAVO

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024